January 21, 2018.Entertainments

پاکستانی اداکار صبا قمر کی بالی ووڈ فلم ’ہندی میڈیم‘ نے فلم فیئر ایوارڈ 2018ء اپنے نام کرلیا

راچی(آن لائن)پاکستانی اداکار صبا قمر کی بالی ووڈ فلم ’ہندی میڈیم‘ نے فلم فیئر ایوارڈ 2018ء4 اپنے نام کرلیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی شہر ممبئی میں ہونے والے ایوارڈز کی تقریب میں بہترین فلم کی کیٹیگری کے لئے ورون دھون اور عالیہ بھٹ کی کی ’بدریناتھ کی دلہنیا‘، اکشے کمار اور بھومی پیڈنیکر کی بلاک بسٹر’ٹوائلٹ: ایک پریم کتھا‘، عرفان خان اور صبا قمر کی ’ہندی میڈیم‘، ایشوینی ایئر تیواڑی کی ہٹ فلم ’بریلی کی برفی‘ اور عامر خان و زائرہ وسیم کی ’سیکریٹ سپر اسٹار‘ کے درمیان مقابلہ تھا۔63واں فلم فیئر ایوارڈ2018 ’ہندی میڈیم‘ کو دیا گیا۔عرفان خان کو فلم ’ہندی میڈیم ‘ میں شاندار اداکاری کے جوہر دکھانے پر بہترین اداکار جبکہ ’تمہاری سلو‘ میں عمدہ پرفارمنس پر ودیا بالن کو بہترین اداکارہ کے ایوارڈ سے نوازا گیا، یہ اْن کا چھٹا فلم فیئر ایوارڈ ہے۔

اس کیٹیگری کے لئے عالیہ بھٹ (بدری ناتھ کی دلہنیا)، بھومی پیڈنیکر (شبھ منگل ساودھان)، صباقمر (ہندی میڈیم)، سری دیوی (مام)، ودیا بالن (تمہاری سلو) اور زئرہ وسیم (سیکریٹ سپراسٹار) کے درمیان سخت مقابلہ تھا۔ایشوینی ایئر تیواڑی کو ’بریلی کی فرفی‘ پر بہترین ڈائریکٹر کا ایواڈ دیا گیا۔ارجیت سنگھ کو فلم ’بدری ناتھ کی دلہنیا ‘ کے گانے ’روکے نہ رکے نینا‘پر بہترین پلے بیک سنگر (میل) جبکہ میگھنا مشرا کو ’سیکریٹ سپر اسٹار‘ کے گانے ’نچ کی پھراں‘ پر بہترین پلے بیک سنگر (فیمیل) کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔بھارتی سنیما کے لئے خدمات کے اعتراف میں ماضی کی نامور اداکارہ مالا سنہا اور گلوکار و موسیقار بپی لہری کو لائف ٹائم اچیومنٹ ایواڈ دیا گیا۔

Like Our Facebook Page

Latest News