June 1, 2018-Entertainments

موت کے بعد سری دیوی کی زندگی کا بڑا راز سامنے آگیا

بالی وڈ آنجہانی اداکارہ سری دیوی کی بیٹی جھانوی کپور نے کہا ہے کہ ماں کبھی نہیں چاہتی تھیں کہ میں اداکاری کے شعبے میں قدم رکھوں۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق جھانوی کپور نے اپنے انٹرویو میں کہاکہ ماں کا خیال تھا کہ فلموں کے لئے میری جلد زیادہ اچھی نہیں ہے اور میں بہت سادہ اور بھولی بھالی ہوںجس کے باعث وہ کبھی نہیں چاہتی تھیں کہ میں اداکارہ بنوں لیکن وہ چاہتی تھیں کہ خوشی فلموں میں آئے اور وہ ہماری آرام دہ زندگی کی خواہش مند تھیں۔ انہوں نے کہا کہ میں بچوں کی طرح ان کے ساتھ ہمیشہ رہتی، جب میں جاگتی تو سب سے پہلے ان کا پوچھتی اور جب میں سوتی تو مجھے ان کی ضرورت پڑتی تھی اور وہ ایسا کرتی بھی تھیں۔

 

Like Our Facebook Page

Latest News