May 29, 2018-Entertainments

عظیم بھارتی اداکارہ انتقال کر گئیں

فلم ’’پاکیزہ‘‘کے ذریعے شہرت حاصل کرنے والی نامور اداکارہ گیتا کپور نہایت کسمپرسی کی حالت میں چل بسیں۔۔بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ کی شہرہ آفاق فلم’’پاکیزہ‘میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی نامور اداکارہ گیتاکپور 57برس کی عمر میں نہایت کسمپرسی کی حالت میں چل بسیں۔ فلمساز اشوک پنڈت نے اداکارہ کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ گیتا کپور نے اپنی آخری سانس ممبئی کے ایس آر وی اولڈ ایج ہوم میں لی۔

شوک پنڈت نے لکھا وہ گیتا کپور کی لاش کے پاس کھڑے ہیں جنہیں ان کے بچوں نے نہایت محتاجی کی حالت میں ایک سال قبل ایس آر وی اسپتال میں تنہا چھوڑدیاتھا، جہاں وہ اپنے بچوں کا انتظار کرتی رہیں لیکن کوئی ان سے ملنے نہیں آیا۔
گزشتہ برس گیتا کپور کو بلڈ پریشر کے مرض کے باعث ممبئی کے ایس آر وی اسپتال لایاگیا تھا جہاں ان کے بیٹے کوفیس جمع کرانے کیلئے کہا گیا تو وہ اے ٹی ایم سے پیسے نکلوانے کا کہہ کر رفو چکر ہوگیا۔ گیتا کپور بیٹے کی اس حرکت کا پتہ چلنے پر دلبرداشتہ ہوگئیں اور اپنی حالت پر زار و قطار رو نے لگیں، تاہم گیتا کپور کے واقعے کی اطلاع ملتے ہی پروڈیوسر رمیش تورانی اور اشوک پنڈت نے اسپتال کا ڈیڑھ لاکھ کا بل ادا کیا اوران کی دیکھ بھال کا ذمہ اٹھایا۔واضح رہے کہ اداکارہ گیتا کپور نے 100 سے زائد فلموں میں بطور جونیئر آرٹسٹ کام کیا ہے لیکن انہیں فلم ’’پاکیزہ‘‘ اور ’’رضیہ سلطانہ‘‘ کے حوالے سے بھی جانا جاتا ہے۔ یہ فلمیں ان کی وجہ شہرت بنی تھیں۔

Like Our Facebook Page

Latest News