May 24, 2018-Entertainments

معروف اور بے باک پاکستانی اداکارہ نے رمضان کے مقدس مہینہ کے احترام میں شوبز سر گرمیاں ترک کر دیں

پاکستان کی نامور اداکارہ ستارہ بیگ نے رمضان المبارک کے مقدس مہینہ کی احترام میں اپنی شوبز کی تمام سر گرمیاں ترک کر دیں اور پنے تمام کنٹریکٹ کینسل کر دئیے۔ اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے بتایا کہ سارا سال کام کرنے کیلئے ہوتا ہے جبکہ رمضان کے مہینہ میں صرف عبادت ہی کی جانی چاہئے اس لئے اس مہینہ میں صرف روزہ اور عبادت ہی کرتی ہوں۔انہوں نے بتایا کہ رمضان المبارک مسلمانوں کیلئے اللہ تعالی کی طرف سے دی گئی خاص نعمتوں میں سے ایک خاص نعمت ہے۔رمضان کا مہینہ ہمیں صبر کا درس دیتا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ عید کے موقع پر وہ عید شو میں پرفارم کرینگی اور اس سلسلہ میں کئی ٹی وی چینلز ان سے رابطہ کر چکے ہیں۔

 

Like Our Facebook Page

Latest News