May 24, 2018-Entertainments

کنگ خان نے اس عید پر اپنی اہلیہ سے دلچسپ خواہش کا اظہار کر دیا

کنگ خان نے اس عید پر اپنی اہلیہ سے دلچسپ خواہش کا اظہار کر دیا ۔ اس عید پر میں نماز پڑھوں گا اور تم بریانی بنانا،،شاہ رخ خان اپنی اہلیہ سے گفتگو کی ویڈیو وائرل ہو گئی۔تفصیلات کے مطابق بالی وڈ کے سپر سٹار اور کنگ خان شاہ رخ خان بھارت میں رہتے ہوئے بھی اپنی اسلامی اور مذہبی روایات سے بہت زیادہ قریب ہیں ۔ جہاں وہ اپنی بیوی کے عقیدے کو مد نظر رکھتے ہوئے ہندووں کے مذہبی تہواروں کو جوش و خروش سے مناتے ہیں وہیں وہ اسلامی تہواروں پر بھی اپنے گھروں میں خاص اہتمام کرتے ہیں۔انکا کہنا تھا کہ انہوں یہ بتاتے ہوئے خوشی ہوتی ہے کہ انکے گھر میں دیوالی ، ہولی اور عید سب تہوار ہی بہت جوش و خروش سے منائے جاتے ہیں۔۔بھارتی میڈیا کے مطابق کنگ خان عید کے موقع پر اپنے گھر میں خاص اہتمام کرتے ہیں ۔

اس موقع پر انکے بچے کرتہ پاجامہ پہنتے ہیں جبکہ صحافیوں کو بطور خاص دعوت دی جاتی ہے کہ وہ انکے گھر آئیں اور عید کے کھانے میں انکے ساتھ شریک ہوں۔انکے گھر پر ہونے والے عید ڈنر پر مہمانوں کی خاطر مدارت کے لیے بریانی بنائی جاتی ہے۔تاہم اس میں انکی اہلیہ گوری کا کتنا حصہ ہوتا ہے اس کے بارے میں شاہ رخ خان کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے۔جس میں شاہ رخ خان اس خواہش کا اظہار کر رہے کہ وہ چاہتے ہیں کہ اس عید پر وہ نماز پڑھیں اور گوری انکے لیے بریانی بنائیں۔ اس موقع پر گوری نے بڑے خوبصورت انداز میں شاہ رخ خان کو یقین دہانی کروانے کے لیے انشا اللہ بھی کہا۔اس موقع پر دونوں میاں بیوی نے ایک دوسرے کی بہت تعریف بھی کی۔۔شاہ رخ خان کا کہنا تھا کہ انکی بیوی بہت خوبصورت ہے جبکہ انکی اہلیہ گوری کا کہنا تھا کہ شاہ رخ بہترین شوہر ہیں۔انکی یہ ویڈیو انٹرنیٹ پر بہت وائرل ہو رہی ہے۔

Like Our Facebook Page

Latest News