January 19, 2018.Entertainments

صبا قمر نے بین الاقوامی ائیرپورٹس پر پاکستانیوں کیساتھ پیش آنیوالے تلخ واقعات سے پردہ اٹھا دیا

کراچی(آن لائن) صبا قمر نے خود کو اورپاکستانی شہریوں کو بین الاقوامی ائیرپورٹس پر پیش آنے والے تلخ حقائق سے پردہ اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ غیرملکی ائیرپورٹس پر ہمیں زیادتی اور ذلت کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔پاکستان کے ساتھ بھارت میں بھی اپنے فن کا لوہا منوانے والی اداکارہ صبا قمر بے لاگ تبصروں اور ہر موضوع پر کھل کر اظہار خیال کرنےسے کبھی نہیں گھبراتیں اوراپنی اسی عادت کی وجہ سے اکثر میڈیا کیتوجہ کا مرکز بن جاتی ہیں۔ صبا قمر نے حال ہی میں قصور میں ننھی زینب کے ساتھ زیادتی اور قتل پر نہ صرف شدید

الفاظ میں مذمت کی بلکہ حکومتی نااہلی اور بیرون ممالک ائیرپورٹس پر پاکستانیوں کو درپیش آنے والے مسائل پر بھی کھل کر بات کی۔چند روز قبل ایک شو کے دوران صبا قمر نے زینب واقعے اور انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر اپنے ساتھ ہونے والی زیادتی پر اپنا دل کھول کر رکھدیا۔ ویڈیو میں صبا نے آنسوں سے لبریز آنکھوں کے ساتھ کہا کہ بین الاقوامی ائیرپورٹس پر مجھ سمیت ہر پاکستانی کو نہایت سخت چیکنگ سے گزرنا پڑتا ہے، اس کے علاوہ ائیرپورٹ پر موجود عملہ اور سیکیورٹی اسٹاف ہم لوگوں کو ایسی نظروں سے دیکھتے ہیں جیسے ہم نے کوئی گناہ کردیا ہواور ایسا صرف اس لیے ہوتا ہے کہ ہم پاکستانی ہیں۔

Like Our Facebook Page

Latest News