May 23, 2018-Entertainments

کرینہ کپور نے شاہ رخ خان کے ساتھ کام کرنے سے انکار کر دیا

کرینہ کپور نے ایک مرتبہ پھر شاہ رخ خان کے ساتھ کام کرنے سے انکار کر دیا ۔ کرینہ کپور کے انکار کے بعد شاہ رخ کی نئی فلم سلوٹ کے لیے دیپیکا پاڈوکون اور ایشوریہ رائے کے نام سامنے آ گئے۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی فلم انڈسٹری کی بے بو کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ بالی ووڈ میں نئے آنے والے اداکاروں یا کم شہرت یافتہ اداکاروں کی بجائے صف اول کے اداکاروں کے ساتھ کام کرنا پسند کرتی ہیں لیکن پھر ایسا کیا ہوا کہ انہوں نے بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے ساتھ فلم میں کام کی پیشکش ٹھکرادی۔

فلم میکرز ’سلوٹ‘ میں شاہ رخ خان کے مدمقابل ہیروئن کے کردار کے لیے کرینہ کپور کو کاسٹ کرنے کا سوچ رہے تھے لیکن کرینہ کپور نے یک دم کنگ خان کے ساتھ کام نہ کرنے کا اعلان کر کے اپنے مداحوں سمیت فلم میکرز کو حیران کر دیا۔کرینہ کپور کے انکار کرنے کے بعد فلم میکرز کی جانب سے شاہ رخ کی نئی فلم سلوٹ کے لیے دیپیکا پاڈوکون اور ایشوریہ رائے کے نام سامنے آ گئے ہیں ۔ کرینہ کپور نے اس حوالے سے اپنا موقف دیتے ہوئے بتایا کہ وہ میں اب کچھ مختلف کرنا چاہتی ہوں جبکہ اب فلموں سے متعلق میری سوچ اور رویہ تبدیل ہوگیا اور میں ذہنی طور پر تیار نہ ہونے کیوجہ سے بڑے بجٹ کی فلمیں کرنے سے معذرت ہی کروں گی،عین ممکن ہے کہ فلم ’سلوٹ‘ میں شاہ رخ خان کے ساتھ بھی کام بھی نہ کروں۔یاد رہے کہ فلم سلوٹ کی کہانی ایک بھارتی خلا باز کی زندگی کے گرد گھومتی ہے،اس فلم کی شوٹنگ جلد ہی شروع کر دی جائے گی کیونکہ شارہ خان ابھی اپنی فلم زیرو کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔یاد رہے کہ اس قبل بھی کرینہ کپور شاہ رخ کے ساتھ کام کرنے سے انکار کر چکی ہیں حالا نکہ مداحوں کی جانب سے انکی اور شاہ رخ کی جوڑی کو خاصا پسند کیاجاتا رہا ہے۔

Like Our Facebook Page

Latest News