January 7, 2018.Entertainments

ویرات کوہلی کی خراب کارکردگی پر تنقید کا نشانہ بننے والی انوشکا شرم اس وقت کدھر ہیں؟ ایسی تفصیلات سامنے آ گئیں کہ جان کر ہی ویرات کوہلی کا دل ”کرچی کرچی“ ہو جائے گا

ویرات کوہلی اور انوشکا شرما شادی کے بعد ہنی مون منانے گئے اور پھر کیپ ٹاﺅن پہنچے جہاں ویرات کوہلی جنوبی افریقہ کیخلاف ٹیسٹ میچ کھیلنے میں مصروف ہو گئے تو انوشکا شرما ان کی حوصلہ افزائی کیلئے سٹیڈیم میں بیٹھ گئیں مگر ویرات کوہلی کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے۔

ویرات کوہلی صرف 5 رنز بنا کر آﺅٹ ہو گئے تو مداحوں نے ایک مرتبہ پھر اس کارکردگی کا ذمہ دار انوشکا شرما کو ٹھہرا دیا اور سوشل میڈیا وہ ہنگامہ کھڑا کیا کہ انوشکا شرما سمیت سب ہی حیران پریشان رہ گئے۔ تاہم ایسا محسوس ہوتا ہے کہ انوشکا شرما نے اس تنقید کو دل پر لے لیا ہے کیونکہ وہ واپس بھارت روانہ ہو گئی ہیں۔ جنوبی افریقہ میں انوشکا شرما کیساتھ شیکھر دھون کی بیوی عیشا دھون بھی موجود تھیں جو ایک ساتھ جم میں ٹریننگ بھی کرتی رہیں اور سیر سپاٹے بھی خوب کئے۔

Like Our Facebook Page

Latest News