May 16, 2018-Entertainments

میں نے اسے شادی کی پیشکش کی تو اس نے ہاں کر دی ۔۔۔“ ہانیہ عامر کے اعلان نے لاکھوں پاکستانی نوجوانوں کے دلوں پر چھریاں چلا دیں، سوشل میڈیا پر دھوم مچ گئی

جانان فلم سے کیرئیر کا آغاز کرنے والی ہانیہ آمر کو جب پاکستانیوں نے دیکھا تو دیکھتے ہی رہ گئے، چلبل مزاج کی مالک یہ اداکارہ آتے ہی شوبز انڈسٹری پر چھا گئی اور پھر بہت جلد بڑی سکرین پر جلوہ گر ہو کر سب کو حیرت میں مبتلا کر دیا۔اداکارہ لاکھوں پاکستانیوں کے دلوں کی دھڑکن بن گئیں لیکن ان نوجوانوں کیلئے ’دل توڑ‘ خبر یہ ہے کہ وہ اب ’سنگل‘ نہیں رہیں جس کا انکشاف ہانیہ عامر نے انسٹاگرام پر موجود اپنے آفیشل اکاﺅنٹ پر کیا اور ایک تصویر اپ لوڈ کرتے ہوئے ایسی بات لکھ دی کہ نوجوانوں کے دل ’کرچی، کرچی‘ ہو گئے۔

ہانیہ عامر نے گھٹنوں پر بیٹھے ہاتھ میں ایک ڈبہ اٹھائے تصویر شیئر کی جس پر لکھا تھا ”مجھ سے سادی کر لو۔“ یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے ہانیہ عامر نے لکھا ”اس نے ’ہاں‘ کر دی۔“

Like Our Facebook Page

Latest News