May 13, 2018-Entertainments

اداکارہ سارہ خان نے بالآخر شادی کااعلان کردیا

لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ وماڈل سارہ خان نے بالاخر شادی کااعلان کردیا ہے۔سارہ خان اور اداکار آغا علی کے درمیان کافی عرصے سے گہری دوستی ہی نہیں بلکہ بہت پہلے وہ شادی کا فیصلہ بھی کرچکے ہیں لیکن دونوں سے جب بھی اس بارے میں سوال کیا جاتا ہیکہ وہ شادی کب کریں گے تو ہمیشہ ان کا یہی جواب ہوتا ہے کہ جب اللہ کو منظور ہوگا لیکن اب سارہ خان نے اعلان کیا ہے کہ وہ جلد ہی شادی کرلیں گے۔سارہ خان نے ایک تازہ ترین انٹرویو کے دوران بتایا کہ وہ اپنی بڑی بہن عائشہ کی شادی کے بعد شادی کرلیں گی۔انہوں نے بتایا کہ عائشہ کی شادی جلد ہی ہونے والی ہے جس کے بعد میں بھی کرلوں گی۔ایک اورسوال کے جواب میں سارہ خان نے بتایا کہ وہ چار بہن بھائی ہیں۔ان کی پیدائش مدینہ منورہ میں ہوئی کیونکہ ان کے والد وہاں مقیم تھے اور وہیں ان کی شادی لبنانی خاتون سے ہوئی.جب میری عمر دس سال تھی تو ہم لوگ پاکستان آگئے۔ میری بہن عائشہ کو اداکاری کا شوق نہیں البتہ نور کو بچپن سے ہی اداکارہ بننے کا شوق تھا۔یہ امر قابل ذکر ہے کہ آغا علی اور سارہ خان دنوں ڈرامہ سیریل"بند کھڑیاں" میں کام کررہے ہیں جبکہ اے پلس سے آن ائر ان کے سیریل"میرے بے وفا"کو بہت پسند کیا جارہا ہے۔

 

Like Our Facebook Page

Latest News