May 12, 2018-Entertainments

سونم کپور کا شادی کی مبارکباد دینے پر ماہرہ خان کوایسا جواب جس نے اداکارہ کو بھی حیران کر دیا

لاہور ( این این آئی) بھارتی اداکارہ سونم کپور نے شادی کی مبارکباد دینے پر پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کودلچسپ جواب دیا ۔ تفصیلات کے مطابق سونم کپور اورآنند آہوجا کی شادی پر دیگر بالی ووڈ اداکاروں اور چاہنے والوں کی طرح پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کی جانب سے بھی نیک تمناؤں کااظہار کیا گیا تھا جس کے جواب میں سونم کپور نے ان کا شکریہ ادا کیا۔سونم کپور نے ماہرہ خان کا ذاتی طور پر شکریہ اداکیا۔اور کہا کہ مجھ سے صبرنہیں ہورہا کہ ہم کب کانزفلم فیسٹیول میں ملیں گے۔واضح رہے کہ سونم کپورہرسال فرانس میں منعقد ہونے

و الے کانزفلم فیسٹیول میں شرکت کرتی ہیں، اس بار بھی ان کی شرکت یقینی ہے اورکانزمیں شرکت کے باعث سونم اورآنند نے اپنا ہنی مون آگے بڑھادیا ہے لہٰذا اب سونم کپور اور آنندآہوجا اکتوبر یا نومبر میں ہنی مون منانے جائیں گے۔ سونم کپور14اور15مئی کوکانز کے ریڈ کارپٹ پر جلوے بکھیریں گی۔

Like Our Facebook Page

Latest News