< فلمسٹار نور نے ٹی وی کمرشل میں کام کرنے سے معذرت کرلی

January 4, 2018.Entertainments

فلمسٹار نور نے ٹی وی کمرشل میں کام کرنے سے معذرت کرلی

 فلمسٹار نور نے ٹی وی کمرشل میں کام کرنے سے معذرت کرلی۔ ذرائع کے مطابق اداکارہ نور بخاری کو ایک ملٹی نیشنل کمپنی نے اپنی کاسمیٹک مصنوعات کیلئے کمرشل میں کام کرنے کی پیشکش کی تھی مگر اداکارہ نور نے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ میں اب جس بھی پراجیکٹ میں کام کروں گی اس میں کچھ حدود کے ساتھ عبایہ بھی استعمال کروں گی اور اس کمرشل میں ایسی کوئی چیز نہیں اس لیے میں کمرشل میں کام نہیں کر سکتی ۔

یاد رہے کہ اداکارہ نور نے چند ماہ قبل شوبز سے کنارہ کشی اختیار کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔۔(l34o34o34

Like Our Facebook Page

Latest News