May 7, 2018-Entertainments

صباءقمر نے ہالی ووڈ میں فلم ”پکڑ“ لی، اس ہیرو کیساتھ فلم میں کام کریں گی جسے کے ساتھ کام کرنا ہر اداکارہ کا خواب ہوتا ہے، نام جان کر آپ بھی خوش ہو جائیں گے

 پاکستانی اداکارہ صباءقمر نے بھی ہالی ووڈ فلم ”پکڑ“ لی ہے اور متعدد انسٹاگرام اکاﺅنٹس نے دعویٰ کیا ہے کہ صباءقمر کسی اور کے ساتھ نہیں بلکہ جانے پہچانے نام ’بین افلیک‘ کیساتھ ہالی ووڈ میں اپنے کیرئیر کا آغاز کرنے جا رہی ہیں۔نجی خبر رساں ادارے دنیا نیوز کے مطابق یہ کوئی افواہ نہیں بلکہ حقیقت ہے کہ صباءقمر نے ہالی ووڈ فلم سائن کر لی ہے تاہم وہ اس معاملے پر تاحال کوئی بات چیت نہیں کرنا چاہتیں۔ پاکستان اور بھارت کے کشیدہ تعلقات کے باعث پاکستانیوں کیلئے یہ اچھی خبر ہے کہ اداکارہ ہالی ووڈ میں کام کرنے جا رہی ہیں۔

بین افلیک کسی تعارف کے محتاج نہیں ہیں جو ہالی ووڈ کے چند بہترین اداکاروں میں سے ایک ہیں اور اپنی بہترین اداکاری کے باعث کئی ایوارڈز اپنے نام کر چکے ہیں۔ ایک اداکار اور فلم میکر ہونے کی حیثیت سے انہوں نے دو اکیڈمی ایوارڈز، تین گولڈ گلوبز اور دو بافتاز جیت رکھے ہیں۔

Like Our Facebook Page

Latest News