May 7, 2018-Entertainments

شادی سے پہلے سونم کپور کے انکشاف نے سب کو چونکا دیا،معروف اداکارہ ٹاک شو میں رو پڑیں

ممبئی (سی پی پی)چند روز بعد پیا دیس سدھارنے والی نامور بالی ووڈ اداکارہ سونم کپور نے بچپن میں اپنے ساتھ جنسی ہراسانی کے واقعے کا انکشاف کیا ہے۔سونم کپور نے جنسی ہراسانی کا انکشاف ایک ٹاک شو کے دوران کیا،انہوں نے کہا کہ میں بہت چھوٹی تھی جب میرے ساتھ یہ واقعہ پیش آیا، بچپن میں ایک مال میں شاپنگ کے دوران ایک شخص نے پیچھے سے آکر مجھے غلط انداز میں چھوا، اس وقت میں بہت چھوٹی تھی اور یہ واقعہ پیش آنے پر سہم گئی، یہ میرے لیے کافی تکلیف دہ تھا، میں نے اس واقعہ کا ذکر

آج تک کسی کے ساتھ نہیں کیا تاہم میں اس واقعہ کو بھلا نہیں سکی ہوں۔ ٹاک شو کے دوران اس تکلیف دہ واقعہ کا ذکر کرتے ہوئے سونم کپور کی آنکھیں بھر آئیں۔بالی ووڈ کی خوبرواداکارہ سونم کپور جلد ہی اپنے قریبی ساتھی اور دوست آنند آہوجا کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گی، دونوں کی شادی دوروز بعد 8 مئی کو ممبئی میں سونم کے والد اداکار انیل کپور کے گھر ہوگی ۔

Like Our Facebook Page

Latest News