January 20, 2018.ڈیلی بائیٹس

 سالہ دلہن کی سہاگ رات، لیکن صبح جب سوکر اُٹھی تو دراصل ساتھ کون لیٹا تھا، دیکھ کر زندگی کا سب سے زوردار جھٹکا لگ گیا، کبھی تصور بھی نہ کرسکتی تھی کہ۔۔۔

پنوم پن(مانیٹرنگ ڈیسک) جنوب مشرقی ایشیاءکے ملک کمبوڈیا میں ایک لڑکی کی شادی ہوئی لیکن جب وہ سہاگ رات کی صبح سو کر اٹھی تواپنے ساتھ بستر پر ایک ایسے شخص کو سوتے پایا کہ زندگی ہی اجڑ گئی۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق لڑکی کی سہاگ رات پر اس کے دولہا کی بجائے کوئی اور شخص اس کے بیڈروم میں گھس آیا اور دولہا بن کر اس کی زندگی برباد کر ڈالی۔ہوا کچھ یوں کہ اس کے دولہا نے شادی کی رات کثرت سے شراب پی اور پھر نشے کی زیادتی کے باعث گھر کے باہر ہی ایک میز پر سو گیا۔ اٹھارہ سالہ کوین کانسینگ نامی ملزم نے جب دولہے کو باہر سوتے دیکھا تو اس کے اندر کا شیطان جاگ اٹھا اور وہ دولہا کا روپ دھار کر دلہن کے کمرے میں گھس گیا اور اس کی عزت سے کھلواڑ کر ڈالا۔

اگلی صبح جب دلہن نے کسی اور شخص کو بیڈ پر سوتے پایا تو چیخنے چلانے لگی جس پر اس کے سسرال والے کمرے میں آئے اور ملزم کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا۔ اس بدطینت شخص کی وجہ سے دولہا اور اس کے گھر والوں نے بھی اس لڑکی کو اپنانے سے انکار کر دیا ہے اور شادی ختم کرنے کا فیصلہ کر چکے ہیں۔رپورٹ کے مطابق ملزم نے پولیس کے سامنے اعتراف جرم کر لیا ہے۔ اس نے پولیس کو بتایا کہ ”جب میں نے دولہا کو گھر کے باہر نشے میں دھت پڑے دیکھا تو موقع غنیمت جان کر دلہن کے کمرے میں چلا گیا۔ میں نے اس کے ساتھ جنسی تعلق استوار کیا اور پھر وہیں اس کے ساتھ سو گیا۔“

Like Our Facebook Page

Latest News