January 26, 2018.ڈیلی بائیٹس

’آج کل کے مردوں کو اس طرح کے جسم والی خواتین زیادہ پسند آتی ہیں‘ تازہ تحقیق میں سائنسدانوں نے ایسا انکشاف کردیا کہ لڑکیوں کی بھی حیرت کی کوئی انتہا نہ رہے گی

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) عام تاثر ہے کہ مردوں کو نازک اندام اور دھان پان سی لڑکیاں زیادہ پسند آتی ہیں لیکن نئی تحقیق میں سائنسدانوں نے اس حوالے سے ایسا انکشاف کر دیا ہے کہ لڑکے تو کیا سن کر لڑکیاں بھی دنگ رہ جائیں گی۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق امریکہ کی یونیورسٹی آف میسوری کینسس سٹی کے سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ ”مردوں کو وہ لڑکیاں سب سے زیادہ پسند آتی ہیں جن کے مسلز بنے ہوئے ہوں اور جم میں کسرت کرکے انہوں نے متوازن جسم (Toned Body)بنا رکھا ہو۔“

پروفیسر فرانسس بوزسک کی سربراہی میں تحقیقاتی ٹیم نے اس تحقیق میں 1999ءسے 2013ءتک مس امریکہ کے مقابلے میں حصہ لینے والی ماڈلز کی تصاویر 78رضاکار طالبات کو دکھائیں اور انہیں ان میں سے خوبصورت ترین ماڈلز کا انتخاب کرنے کو کہا۔ حالیہ سالوں میں چونکہ خواتین میں جم جانے کا رجحان کافی پروان چڑھا ہے اور موجودہ ماڈلز نے اپنے جسم ویٹ لفٹنگ کرکے خوب بنا رکھے ہوتے ہیں چنانچہ طالبات کی اکثریت نے انہی ماڈلز کو سب سے زیادہ خوبصورت قرار دیا۔ فرانسس بوزسک کا کہنا تھا کہ ”اس تحقیق سے ظاہر ہوتا ہے کہ لڑکیوں کے متعلق ہماری پسند وقت کے ساتھ تبدیل ہو چکی ہے۔ ماضی کے برعکس اب وہ لڑکیاں زیادہ پسند نہیں کی جاتی جو بالکل کمزور جسم کی مالک ہوں۔ اب لوگ ان لڑکیوں کو سب سے زیادہ پسند کرتے ہیں جو سمارٹ لیکن مضبوط، مسل دار اور متوازن جسم کی مالک ہوں۔“

Like Our Facebook Page

Latest News