May 16, 2018,.ڈیلی بائیٹس

دبئی میں پاکستانی ڈرائیور کو انسانیت کی شاندار مثال قائم کرنے پر خراج تحسین پیش کیا گیا

دبئی میں ایک پاکستانی شہری نے جلتی ہوئی کار میں سے ڈرائیور کو باہر نکال کر بچا لیا ، جس پر دبئی پولیس نے پاکستانی شہری کو خراج تحسین پیش کیا ۔ مزید تفصیلات کے مطابق دبئی پولیس کے کمانڈر اِن چیف میجر جنرل عبداللہ خلیفہ ال مری نے پاکستانی شہری کو دبئی ہائی وے پر ایک گاڑی مین لگی آگ میں پھنسے ہوئے بس ڈرائیور کو بچانے پر خراج تحسین پیش کیا ۔

مقامی ذرائع سے حاصل ہونے والی تفصیلات کے مطابق پاکستانی شہری حیات اللہ حبیب ہائی وے پر سے پانی کا ٹینک لے کر گزر رہا تھا کہ اسنے دیکھا کہ ایک گاڑی میں آگ لگی ہوئی ہے اور ڈرائیور گاڑی میں مدد کے لیے چلا رہا ہے ۔ حیات اللہ نے فوری طور پر پانی کے ٹینک کی مدد سے آگ بجائی اور ڈرائیور کو جھلسنے سے بچا لیا ۔
ال مری نے مقامی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی ڈرائیور حیات اللہ کی دوسروں کی جان بچانے کی اس کوشش کو سراہنے سے باقی کے لوگوں میں بھی دوسروں کی مدد کرنے کا جذبہ پیدا ہو گا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی ڈرائیور کی آگ میں کود کر جلتی گاڑی میں موجود ڈرائیور کی جان بچانے کا عمل قابل تعریف ہے ۔ ریسیکو اور ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ کے جنرل ڈرایکٹر سارجنٹ محمد احمد محفوظ اس وقت شیخ زید ہائی وے سے گزر رہے تھے کہ انہوں نے گاڑی میں آگ لگی دیکھی اور ڈرائیور کو بچانے کے لیے گاڑی کا دروازہ کھولنے کی کوشش کی تاہم وہ دروازہ کھولنے میں ناکام رہے ۔ اسی وقت پاکستانی ڈرائیورحیات اللہ آگے بڑھا اور سارجنٹ کے ساتھ مل کر ڈرائیور کی جان بچا لی ۔

Like Our Facebook Page

Latest News