March 29, 2018,.ڈیلی بائیٹس

دبئی ائیر پورٹ پر پاکستانی مسافر کی جان بچا لی گئی

 پاکستان سے پہلی دفعہ دبئی جانے والے پاکستانی کو دبئی ائیر پورٹ کے ملازمین نے مرنے سے بچا لیا ۔ پاکستانی گزشتہ ہفتے جب دبئی آیا تھا تودبئی ائیر پورٹ پر ہی اسے ہارٹ اٹیک ہوا ، جس پر دبئی ائیر پورٹ کے ملازمین نے اسے فوری طور پر اسپتال منتقل کیا اوراسکی جان بچائی ۔ پاکستانی کا رشید اسپتال میں علاج جاری ہے جہاں وہ کامیابی سے صحت یاب ہو رہا ہے۔

دبئی ائیر پورٹ کے ملازمین اور دبئی ائیرپورٹ ٹرمینل نمبر 1 کے سربراہ طلال ال ھبشی کی فوری سمجھ بوجھ نے پاکستانی محمد صدیق کی جان بچا لی ۔ محمد صدیق نے آج مقامی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ " مجھے نہیں پتہ تھا کہ کس نے میری جان بچائی ہے ، لیکن آج طلال سے مل کر مجھے پتہ چل گیا ہے کہ کس عظیم انسان نے میری جان بچائی ہے اور اب میں زندگی بھر طلال کا نہایت مشکور رہوں گا۔ طلال ال ھبشی نے جیسے ہی مسافر کو زمین پر گرتے ہوئے دیکھا اسنے فوری طور پر ائیر پورٹ پر موجود میڈیکل ٹیم کو بلایا جب تک ایمبولینس نہیں آ گئی تھی اورابتدائی علاج کرتے ہوئے پاکستانی کی جان بچا لی۔

Like Our Facebook Page

Latest News