March 22, 2018.ڈیلی بائیٹس

دنیا کا وہ علاقہ جہاں سے دنیا واقعی 2 حصے ہورہی ہے، یہ کہاں ہے اور ایسا کیوں ہے؟ انسانوں کے لئے انتہائی پریشان کن خبر آگئی

نیروبی(نیوز ڈیسک) کیا آپ کو معلوم ہے کہ براعظم افریقہ کے مشرقی اور مغربی حصے کے درمیان ایک بہت بڑی دراڈ نمودار ہو رہی ہے؟ اتنی بڑی دراڑ کہ یہ براعظم دو حصوں میں بٹ جائے گا اور ان دو حصوں کے درمیان ایک نیا سمندر نمودار ہو جائے گا۔ ماہرین ارضیات کا واقعی یہی کہنا ہے کہ براعظم افریقہ ٹوٹ رہا ہے اور بالآخر یہ دو حصوں میں تقسیم ہو کر مغربی افریقہ اور مشرقی افریقہ بن جائے گا۔

ویب سائٹ INDY100 کے مطابق ماہرین ارضیات کا کہنا ہے کہ اس عظیم الشان تبدیلی کے آثار ابھی سے نظر آنے لگے ہیں۔ حال ہی میں کینیا کی ایک بڑی شاہراہ ’ماہی ماہیو روڈ‘اس وقت زمین میں دھنس گئی جب اس کے نیچے آتش فشانی فالٹ لائن نمودارہوگئی۔ ماہر ارضیات ڈیوڈ ادیدے کا کہنا تھا کہ یہ وہ آثار ہیں جو براعظم افریقہ کے مشرقی اور مغربی حصے کے درمیان نمودار ہونے والی دراڑ کی نشاندہی کررہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ براعظم افریقہ کی صومالی پلیٹ نوبائن پلیٹ سے 2.5 سینٹی میٹر کی شرح سے دور ہورہی ہے جس کے نتیجے میں مزید چند لاکھ سال میں اس براعظم کے دونوں حصے الگ ہو جائیں گے۔

Like Our Facebook Page

Latest News