March 17, 2018.ڈیلی بائیٹس

ایک دن جہاز میں بیٹھی تھی کہ ائیرہوسٹس نے کہا اگر آرام سے بیٹھنا چاہتی ہو تو۔۔۔‘ ائیرہوسٹس نے ایسی کیا بات کہی کہ بھاری بھرکم خاتون نے غصے میں آکر 35 کلو وزن کم کر ڈالا

کنبرا(مانیٹرنگ ڈیسک) موٹاپے کو کم کرنا جان جوکھوں کا کام ہے لیکن نیوزی لینڈ کی موٹاپے کی شکار ایک لڑکی پر ایئرہوسٹس کے ایک طعنے نے ایسا اثر کیا کہ وہ حیران کن حد تک وزن کم کرنے میں کامیاب ہو گئی۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق 25سالہ کائیلا مارٹن نامی یہ لڑکی آسٹریلیا میں سفر کر رہی تھی۔ وہ آکلینڈ سے کوئنز لینڈ جانے کے لیے ایک پرواز میں سوار ہوئی تو موٹاپے کے باعث اس کے لیے سیٹ میں بیٹھنا مشکل ہو رہا تھا۔ اس پر ایک ایئرہوسٹس نے فقرہ کسا کہ ”میڈیم! اگر آرام سے بیٹھنا چاہتی ہیں تو دو سیٹیں بک کروا لیں۔“
ایئرہوسٹس کے اس جملے نے کائیلاکو ایسی تحریک دی کہ اس نے واپس نیوزی لینڈ پہنچتے ہی وزن میں کمی کے لیے تگ و دو شروع کر دی۔ اس واقعے کے وقت اس کا وزن 127کلوگرام تھا اور کچھ ہی عرصے میں اس نے اس میں 37کلوگرام کمی کرڈالی۔اس نے اپنی وزن کم کرنے سے پہلے اور بعد کی تصاویر انسٹاگرام پر پوسٹ کی ہیں اور ساتھ ہی یہ واقعہ بیان کیا ہے۔ کائیلا نے لکھا ہے کہ ”میں نے پہلے بھی کئی بار وزن کم کرنے کی کوشش کی لیکن ناکام رہی لیکن اس ایئرہوسٹس کے فقرے نے مجھے اندر سے جھنجھوڑ ڈالا۔اس سے مجھے ایسی تحریک ملی کہ میں موٹاپا کم کرنے کے لیے پرعزم ہو گئی اور اس بار میں اس میں کامیاب بھی ہو گئی۔ایئرہوسٹس کے الفاظ سے مجھے اتنی تکلیف پہنچی تھی کہ میں کبھی انہیں بھلا نہیں پاﺅں گی۔“

 

Like Our Facebook Page

Latest News