March 7, 2018.ڈیلی بائیٹس

بس اب۔۔۔‘ روس کا مسافر طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ کے آخری الفاظ کیا تھے؟ ریکارڈنگ سامنے آگئی، جان کر آپ بھی کانپ اُٹھیں گے

ماسکو(مانیٹرنگ ڈیسک) ایک ماہ قبل روس میں ایک مسافر طیارہ گر کر تباہ ہو گیا تھا اور اس میں سوار تمام 71افراد لقمہ اجل بن گئے تھے۔ اب اس بدنصیب طیارے کے پائلٹ کے آخری الفاظ منظرعام پر آ گئے ہیں۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق طیارے کے کیبن میں حادثے سے قبل آخری لمحات میں جو پائلٹ اور معاون پائلٹ کے دوران گفتگو ہوئی اس کا ٹرانسکرپٹ آر بی سی نے شائع کیا ہے۔ اس ٹرانسکرپٹ کے مطابق پائلٹ کے آخری الفاظ ”بس اب ہم تو گئے“ تھے۔

آر بی سی کی رپورٹ کے مطابق ان الفاظ سے قبل پائلٹ ویلرے گوبانوف اپنے معاون سرگئی گیمباریان پر چلا رہا تھا اور اسے طیارے کو نیچے لیجانے پر ڈانٹتے ہوئے کہہ رہا تھا کہ اسے نیچے نہیں اوپر لیجاﺅ۔گوبانوف چلاتے ہوئے کہتا ہے کہ ”میں سمجھا تم اسے اوپر لیجانا چاہتے ہو لیکن تم تو اسے نیچے لیجا رہے ہو۔ تم اسے نیچے کیوں لیجا رہے ہو؟ کہاں؟ بلند، بلند، بلند، اوپر!“اس کے فوری بعد گوبانوف کے منہ سے ”بس اب ہم تو گئے“ کے الفاظ نکلتے ہیں اور ساتھ ہی آڈیو ختم ہو جاتی ہے۔رپورٹ کے مطابق ساراتوف ایئرلائنز کی پرواز 703روس کے دارالحکومت ماسکو سے دوسرے شہر اورسک جا رہی تھی لیکن 11فروری کو ٹیک آف کے کچھ ہی دیر بعد اسے حادثہ پیش آ گیا۔جاں بحق ہونے والوں میں 65مسافر اور 6عملے کے ارکان شامل تھے۔

Like Our Facebook Page

Latest News