February 22, 2018.ڈیلی بائیٹس

’میرے جسم کے اس حصے میں درد ہورہی ہے۔۔۔‘ ایمریٹس ائیرلائن کی ائیرہوسٹس نے نوجوان لڑکی کو اپنے ساتھی کے کان میں ایسی بات کہتے سن لیا کہ جہاز سے ہی اتاردیا، ایسا کیا کہا تھا؟ جان کر آپ کو یقین نہیں آئے گا کہ یہ بھی ممکن ہے

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) مسافروں کو ہلہ گلہ کرنے اور ساتھی مسافروں کو تنگ کرنے پر تو پروازوں سے اتار دیا جاتا ہے لیکن ایمریٹس ایئرلائنز کی ایک پرواز سے نوجوان جوڑے کو ایک ایسی بناءپر پرواز سے اتار دیا گیا کہ سن کر کسی کو یقین ہی نہ آئے۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق 24سالہ بیتھ ایونز اور اس کا 26سالہ بوائے فرینڈ جوش مورین برمنگھم سے دبئی جانے والی پرواز میں سوار ہوئے۔ طیارے میں بیٹھنے کے بعد بیتھ نے مورین کو کان میں بتایا کہ ”تکلیف دہ ماہواری کی وجہ سے اس کے پیٹ میں بھی درد ہو رہا ہے۔“اس کی یہ بات ایئرہوسٹس نے سن لی اور جا کرعملے کے دیگر اراکین اور پائلٹ کو بتا دی۔

جہاز کے عملے نے فیصلہ کیا اور بیتھ کا طبی معائنہ کرایا جائے تاہم فوری طور پر وہاں ڈاکٹر میسر نہ ہو سکا جس پر ٹیک آف سے چند لمحے قبل انہوں نے بیتھ اور مورین کو جہاز سے ہی اتار دیا۔ بیتھ نے ’دی سن‘ سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ”ہم نے 400پاﺅنڈ (تقریباً ساڑھے 61ہزار روپے) میں ٹکٹ خریدے تھے، ایمریٹس کے عملے کے اس ہتک آمیز سلوک کی وجہ سے ہمیں دوبارہ ٹکٹ بک کروانے پر اضافہ 250پاﺅنڈ (تقریباً ساڑھے 38ہزار روپے) خرچ کرنا پڑے۔ انہوں نے ہم سے رابطہ کرنا بھی گوارا نہیں کیا ، خود ہی ڈاکٹر کو بلانے کی کوشش کی اور ڈاکٹر نہ ملنے پر ہمیں زبردستی جہاز سے ہی اتار دیا۔“

Like Our Facebook Page

Latest News