February 22, 2018.ڈیلی بائیٹس

’مردوں کو کوئی بھی لڑکی اس وقت زیادہ خوبصورت لگتی ہے جب وہ۔۔۔‘ تازہ تحقیق میں سائنسدانوں نے انتہائی حیران کن انکشاف کردیا، لڑکیوں کو طریقہ بتادیا

کنبرا(مانیٹرنگ ڈیسک) مردوں کو کس طرح کی لڑکیاں زیادہ خوبصورت لگتی ہیں؟ اس حوالے سے تو اب تک کئی تحقیقات کی جا چکی ہیں تاہم اب سائنسدانوں نے ”مردوں کو ’کس وقت‘ لڑکیاں زیادہ خوبصورت لگتی ہیں؟“کے سوال کا ابھی انتہائی حیران کن جواب دے دیا ہے۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق آسٹریلیا کی فلنڈرز یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے نئی تحقیق کے نتائج میں بتایا ہے کہ ”مردوں کو کوئی بھی لڑکی اس وقت سب سے زیادہ خوبصورت لگتی ہے جب وہ لڑکیوں کے ایک گروپ میں موجود ہو، ایک ہی لڑکی اکیلی کسی مرد کو اتنی خوبصورت نہیں لگے گی جتنی وہ ایک گروپ کے ساتھ لگے گی۔“

رپورٹ کے مطابق اس تحقیق میں سائنسدانوں نے 130مردوں کو مختلف لڑکیوں کی تصاویر میں سے خوبصورت ترین لڑکیوں کا انتخاب کرنے کو کہا۔ ان میں اکیلی لڑکیوں کی تصاویر بھی تھیں اور گروپس کی شکل میں بھی۔ مردوں نے سب سے زیادہ گروپ میں موجود کسی نہ کسی لڑکی کو سب سے زیادہ خوبصورت قرار دیا۔ اس میں سب سے حیران کن بات یہ تھی کہ جب مردوں کو ایک ہی لڑکی اکیلی اور پھر گروپ کے ساتھ دکھائی گئی تو انہوں نے پہلی بار اسے خوبصورتی کے لحاظ سے انتہائی کم نمبر دیئے جبکہ جب اسے صرف لڑکیوں یا لڑکے اور لڑکیوں کے مخلوط گروپ کے ساتھ موجود دکھایا گیا تو مردوں نے اسے خوبصورت ترین قرار دے دیا۔تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ ڈاکٹر کرسٹوفر انگلفیلڈ کا کہنا تھا کہ ”ہم عموماً ہجوم سے دور رہنے کی کوشش کرتے ہیں لیکن ہماری تحقیق میں جو نتائج سامنے آئے ہیں اس کے بعد لڑکیاں ہجوم میں رہنا پسند کریں گی۔“

Like Our Facebook Page

Latest News