February 13, 2018=National News

”نواز شریف کیلئے زمینی حقائق بڑے خوفناک ہیں کیونکہ۔۔۔“ لودھراں انتخابات کے بعد عارف نظامی نے تہلکہ خیز دعویٰ کر دیا، نواز شریف کیساتھ آئندہ دنوں میں کیا ہو سکتا ہے؟ ایسی بات کہہ دی کہ پی ٹی آئی والے خوش ہو جائیں گے

 سینئر صحافی و تجزیہ کار عارف نظامی نے کہا ہے کہ نواز شریف کیلئے زمینی حقائق بہت خوفناک ہیں۔ اگرچہ انہیں جلسوں میں پذیرائی اور حمایت مل رہی ہے لیکن دوسری طرف نیب کی پیشیاں ہیں جس میں سزا کا امکان ہے۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عارف نظامی نے کہا کہ ”نواز شریف کیلئے زمینی حقائق بڑے خوفناک ہیں۔ ٹھیک ہے کہ ان کو جلسوں میں پذیرائی مل رہی ہے اور حمایت بھی مل رہی ہے لیکن دوسری طرف نیب کی پیشیاں بھی ہیں۔ اگر تو اس معاملے کو لمبا کر دیا جاتا یا میاں نواز شریف کوئی ڈیل کر لیتے اور محفوظ راستہ مل جاتا لیکن یہ دونوں باتیں نہیں ہوئیں تو اب ایک ہی چیز کا امکان ہے کہ انہیں سزا ہو جائے۔

سزا سپریم کورٹ نے لکھی ہوئی ہے اور وہ اسے مانیٹر کر رہی ہے اور خدا خیر کرے کیونکہ اس سزا کے پاکستان کیلئے بڑے خراب محرکات بھی نکل سکتے ہیں۔ نواز شریف کو جرمانہ بھی ہو سکتا ہے یا ان کی جائیداد بھی ضبط کی جا سکتی ہے جبکہ قید بھی ہو سکتی ہے۔ صرف میاں نواز شریف ہی نہیں بلکہ ان کی صاحبزادی جو ان سے بھی زیادہ خطرناک کیس میں ہیں، انہیں بھی سزا ہو سکتی ہے، اس لئے مجھے تو ان کا مستقبل زیادہ روشن نظر نہیں آتا۔“(d_

Like Our Facebook Page

Latest News